چنئی یکم اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اداکار اور فلم ساز کمال حسن جن کے متعلق گزشتہ چند ماہ سے سیاست میں آنے کی قیاس آرائی کی جا رہی تھی آج ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مبینہ قیاس آرائی کو سچ کر دیاانہوں نے کہا کہ’’ وہ ملک کی خدمت کرتے ہوئے مرنے کے لئے تیار ہیں‘‘ کمال نے ایسا بگ باس شو کے تامل ورژن میں بتایا۔اس موقع پر کمال نے سیاست میں شمولیت کی وضاحت کی ۔کمال نے کہا کہ ناظرین کا اشارہ ہے کہ میں سیاست میں آؤں تو میں ضرور وہاں آ رہا ہوں۔انہوں نے کہا، "مجھے اس فورم کا فائدہ نہیں مل رہا ہے ،میں ایسااپنے دل سے کہہ رہا ہوں،اگر آپ سوچتے ہیں کہ مجھے اداکاری جاری رکھنا چاہئے تو پھر اپنی ادا کاری جاری رکھوں گا اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ مجھے ملک او رسماج کی خدمت کرنی چاہئے اور تبدیلی لانی چاہئے تو میں یہ کہوں گا کہ ملک کی خدمت میں مرنے کے لیے تیارہوں۔